Apr 10, 2020 06:15 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Karachi- Curfew called during Friday prayers for the second consecutive week across Sindh
کراچی، سندھ بھر میں مسلسل دوسرے ہفتے نماز جمعہ کے اوقات میں "کرفیو "کا سما
کراچی سمیت سندھ بھر میں مسلسل دوسرے جمعے کو بھی "لاک ڈاؤن "کے دوران پابندیوں پر "سختی "سے عمل درآمد کیا گیا۔ دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں "بند "رہیں جبکہ عوامی نقل وحرکت مکمل "محدود "کردی گئی۔
صوبے بھر میں تمام مذہبی اجتماعات پر "پابندی "عائد رہی، مساجد میں پیش امام، موذن اور انتظامیہ کے 3 سے 5 افراد کو باجماعت نماز "اجازت "دی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، ادویات، خوراک و دیگر لازمی اشیا کی صنعتیں، ڈسٹری بیوٹرز، ڈاکٹرز، نیم طبی عملہ، بجلی پانی اور گیس کی فراہمی پر مامور اداروں کے عملے پر پابندی کا "اطلاق "نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ سیلولر فون سروس کمپنیز کا ضروری عملہ اور کال سینٹر ایجنٹس "پابندی "سے "مستشنی "رہے۔