Apr 10, 2020 06:17 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Lahore- Corona virus can say nothing when it ends, Health Minister Punjab
لاہور، کورونا وائرس "کب "ختم ہوگا "کچھ نہیں کہہ "سکتے، وزیر صحت پنجاب
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو کرنے میں "وقت درکار "ہے، کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا وائرس "کب "ختم ہوگا، چین میں دسمبر میں کورونا وائرس آیا اور "ابھی "تک ہے، کورونا سے متاثرہ افراد کی صحت یابی احتیاط سے "مشروط "ہے، کورونا سے بچاوَ کے لیے "سماجی دوری "ضروری ہے، لوگوں میں شعور آگیا ہے اور وہ اب "سماجی دوری "کی "اہمیت "سمجھنے لگے ہیں۔ عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے "عملدرآمد" کریں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس سے بے روزگار ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی "بحالی" کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، گزشتہ 3 ہفتوں سے "لاک ڈاوَن "کا سامنا کررہے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہی کورونا کے پھیلاؤ پر "کنٹرول "ہوا، لاک ڈاؤن بڑھانے یا اس میں "نرمی "کا فیصلہ 14 اپریل کے بعد کیا جائے گا، دیکھا جائے گا کہ کون سے علاقوں میں لاک ڈاؤن میں "آسانی پیدا "کی جاسکتی ہے، جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں "سختی زیادہ "کی جائے گی۔