Apr 10, 2020 06:20 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- CAA have allowed US administration to move US citizens from Pakistan to the United States
اسلام آباد، پی آئی اے کی ریلیف فلائٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ
ڈنمارک، آذربائیجان، کوالالمپور، فرانس، جاپان اور تھائی کے لیے "شیڈول ترتیب "دے دیا گیا،پی آئی اے کی پرواز 10 اپریل کو ڈنمارک،11 اپریل کوآذربائیجان، 11 اپریل کو ہی کوالالمپور اور فرانس ، 12 اپریل کو جاپان ، 13 اپریل کو تھائی لینڈ جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے "خواہشمند "ہوں اور ابھی تک متعلقہ سفارت خانوں نے رابطہ نہ کیا ہو وہ فوری طور پر "اگلی پروازوں "کا انتظار کیے بغیرپی آئی اے کے کال سنٹر یا دفاتر سے "رابطہ "کریں۔مانچسڑ سے "71 "مزید پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے۔دوسری جانب پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو امریکہ لے جانے کیلئے ایوی ایشن حکام نے امریکی انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے۔