Apr 10, 2020 06:22 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Serving Hands Organization distributes free PPE medical kits, masks, sanitizers, gloves and covers to doctors
کراچی، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کو فری پی پی ای میڈیکل کٹس، ماسک، سینیٹیائزر، دستانے، کور کیپ وغیرہ تقسیم
کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں اشیاء تقسیم کرنے کا "مقصد "کورونا وائرس کی اس جنگ میں "صف اوّل "کے فوجیوں کو ممکنہ خطرات سے سے "بچانا "ہے تاکہ وہ بھر پور طریقے سے ملک و قوم کی "خدمت "کرسکیں۔
اس موقع پر سرونگ ھینڈز آرگنائزیشن کے جرنل سیکرٹری ارشد انور اور سینیئر وائس پریزیڈنٹ سید ابنِ حسن نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن ڈاکٹر سکندر علی کی قیادت میں انسانیت کی "خدمت "کرتی رہے گی اور ہم اپنے ملک کے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کو اس موقع پر "تنہا "نہیں چھوڑیں گے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید سلطان جدون نے سرونگ ھینڈز آرگنائزیشن کے اس محب وطن "جذبے "کو سراہا اور صحافیوں کے بھرپور "تعاون "کا یقین دلایا۔
ڈاکٹر سکندر علی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ہم "سندھ گورنمنٹ "اور "سٹی گورنمنٹ "کے دیگر ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو یہ "سہولیات "فراہم کرتے رہیں گے۔