Apr 10, 2020 06:25 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Home base Workers seek attention from government
کراچی،لاک ڈاؤن کے سبب گھروں پر کام کرنے والی خاتون گھریلو ملازمین فاقہ کشی پر مجبور
غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ماسیاں اور کوئی "ہنر "ہاتھ میں نہ ہونے کی وجہ سے اور کوئی کام نہیں کرپارہیں۔ایسے میں ایک گھریلو ملازمہ رضیہ جس کے چار بچے ہیں اور کوئی آمدن کا ذریعہ بھی نہیں ہے "فاقہ کشی "پر مجبور ہے اور مدد کی "طلبگار "ہے۔جھونپڑی میں رہائش پذیر رضیہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے اپنے بچوں کا "پیٹ "پال رہی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ مجبور اور "بے آسرا "ہوگئی ہے۔
رضیہ نے حکام بالا سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں۔کھانے پینے کی اشیاء گھروں میں "ختم "ہوگئی ہں۔مرنا تو ایک دن ہے، ہمیں فی الحال کھانے کو "روٹی "چاہئے۔ وزیر اعظم عمران خان صرف لوگوں کو "جھوٹی تسلیاں" دے رہے ہیں اور دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کررہے۔