Apr 10, 2020 06:29 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Karachi- Good Friday, Christian community online worshiped due to lockdown
کراچی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسیحی برادری نے "گڈ فرائیڈے "کی عبادات "آن لائن "کی
مسیحی برادری کی جانب سے گھروں میں رہ کر نہ صرف عبادات کی گئیں بلکہ ملکی سلامتی اور کورونا کی وباء سے "نجات" کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
لاک ڈاؤن کے حوالے سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ندیم اسٹیفن کا کہنا تھا کہ ہم خدا کا ہر حال میں بڑا شکر ادا کرتے ہیں، حکومت کا فیصلہ ہمارے لئے بالکل درست ہے، ہماری بائبل یہی سکھاتی ہے کہ اپنی حکومت کے "تابع "رہو، ہم اس فیصلے کو خوش آئند کہتے ہیں۔ یہ فیصلہ اور بھی خوبصورت بن گیا ہے کیونکہ ہر گھر "چرچ "بن گیا، ہر بندہ گھروں میں عبادات میں شریک ہے۔
ایک اور مسیحی خاتون حمیدہ نواب دین کا کہنا تھا کہ جمعہ ہم سب کیلئے بہت "مبارک "دن ہے،اس دن ہمارے یسوع مسیح نے قربان ہو کر "نجات "کا دروزاہ کھولا، ہم گرجا گھروں میں نہیں جاسکے تاہم ہمارے خداوند نے ہر گھر کو "گرجا گھر "بنادیا ہے۔ ہر انسان میں خداوند بستا ہے، خداوند نے خود کہا ہے تم میرے "مقدس "ہو اور جو خداوند کا مقدس ہو وہاں ہر وقت عبادت ہوتی ہے۔ہمیں خداوند نے "قید "نہیں کیا ہم آزادی سے اپنے اپنے گھروں میں ترتیب سے "عبادت "کرتے ہیں۔ تمام مسیحی قوم ٹی وی کے ذریعے 7 کلمات کے ساتھ "عبادات "کررہے ہیں۔ ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔ آفتیں آتی ہیں جب قومیں گناہوں میں دھنس جاتی ہیں ۔ ہم مل کر "توبہ "کریں گے تو کورونا سے "نجات" مل جائے گی۔
اس حوالے سے ٹیرنس ملک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بہت اچھا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ نماز، عبادت گھروں میں بھی ہوسکتی ہیں اور ہم گھروں میں رہ کر بھی خداوند کے نام کو "جلال "بھی دے سکتے ہیں۔ مسیحی برادری کے تمام گھروں میں دعا بندگی ہوتی ہے، بائبل کی تلاوت ہوتی ہے، خالق کائنات کی "حمد وثناء "بھی کرتے ہیں۔