Apr 11, 2020 05:35 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus death toll rises to 77 in Pakistan with 4900 confirmed cases
اسلام آباد، ملک میں کورونا سے ہلاکتیں "77 "ہوگئیں، مجموعی کیسز "چار ہزار نو سو "کے قریب پہنچ گئے
ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی "77"ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا میں "25"، سندھ میں "22 "جب کہ پنجاب میں "19 "ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں "3 "، بلوچستان "2 "اور اسلام آباد میں "ایک" ہلاکت ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2336، سندھ 1214، بلوچستان 220، خیبر پختونخوا 656، آزاد کشمیر 34، اسلام آباد 113 اور گلگت بلتستان میں 215 کیسزرپورٹ ہوگئے۔اب تک ملک بھر میں 57 ہزار 836 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز میں مریضوں کا علاج جاری ہے۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں دنیا کی سب سے زیادہ اوسط شرح سے کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 104 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو مجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں۔