Apr 11, 2020 05:38 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- no "shortage" of test kits and machines, says chairman NDMA
اسلام آباد، چین سے ایک اور جہاز "مزید امدادی سامان "لے آیا، ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی "کمی "نہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے
چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فوج کے تعاون سے "امدادی سامان "پہنچا رہے ہیں، چین سے آنیوالا سامان تمام صوبوں کو "فراہم "کریں گے، این ڈی ایم اے تمام صوبوں کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے، کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں، پنجاب کے ہسپتالوں کیلئے حفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا، خیبرپختونخوا کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں سامان پہنچ چکا ہے۔
محمد افضل کا کہنا تھا این ڈی ایم اے کے تحت خریداری میں صوبائی فنڈز استعمال نہیں ہو رہے، فوج کے تعاون سے ہسپتالوں میں خود سامان پہنچا رہے ہیں۔