Apr 11, 2020 05:52 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Vehari- Government's way of distributing aid money is wrong, says Siraj-ul-Haq
وہاڑی، حکومت کا امدادی رقم کی تقسیم کا طریقہ بالکل غلط ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار جیلوں اور پولیس اسٹیشنز میں جاکر حفاظتی اسپرے کررہے ہیں، جماعت اسلامی 63کروڑ روپے سے زائد مالیت کا راشن 33لاکھ مستحق افراد میں تقسیم کرچکی ہے، الخدمت خواتین رضاکار بھی بیوہ خواتین اور یتیم بچوں میں ایک ارب روپے کی امداد پہنچاچکی ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بڑےدل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود تمام سیاسی رہنماؤں سے رابطہ کریں، اتنے مشکل وقت میں بھی حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی ہے اور اپنی انا سے باہر نہیں نکل رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عاجزی اور خاکساری کی بجائے تکبر کا مظاہرہ کررہی ہے جسکا نقصان عوام کو بھگتنا پڑرہاہے، امدادی رقم کی تقسیم کا جو طریقہ حکومت کی طرف سے اپنایاگیاہے وہ بالکل غلط ہے، اس میں کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیاجارہاہے۔