Apr 12, 2020 03:28 pm
views : 238
Location : Different Places
Karachi- Over 3000 arrested in Sindh for violating lockdown amid coronavirus pandemic
کراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ، پر پولیس کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری
عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر صوبہ سندھ میں جاری لاک ڈاؤن کی شہریوں کی جانب سے خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ بھر سے مزید 273 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بیسویں روز 99 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 5300 سے تجاوز کر گئی ہے ،پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 1 ہزار 716 ہے جبکہ بیسویں روز کراچی سے 156 افراد کو گرفتار اور 62 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے گارڈن میں شہریوں پر تشدد کرنے والے 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ اہلکاروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر شہریوں کو تشدد کا نشانا بنایا تھا۔
شکایت ملنے پر پولیس حکام نے شہریوں پر تشدد کرنے والے ان 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
دوسری جانب گلشن اقبال میں شہریوں کو مشتبہ کورونا مریض ظاہر کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شہری کو پولیس نے پکڑ لیا ۔