Apr 12, 2020 06:31 pm
views : 243
Location : Domestic place
Karachi- PTI leaders slam Sindh govt over coronavirus measures
کراچی، اپیل کرتا ہوں لوگوں کو نوکریوں سے نہ نکالیں، علی زیدی
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ اپیل کرتا ہوں لوگوں کو نوکریوں سے نہ نکالیں، ہم میڈیا ورکرز سمیت سب کی بات کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر ملک کا صحت کا شعبہ ٹھیک کرنا ہوگا، دیگر صوبوں سے موازنہ کریں تو علم ہوتا ہے سندھ میں سب سے کم سہولیات ہیں،علی زیدی کا چینی بحران رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہوگا، احتساب کا کوئی وقت نہیں ہوتا۔
فردوس شمیم نے سندھ بھر میں جاری لاک ڈاؤن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی کٹائی کے موسم میں کھیتوں میں لاک ڈاؤن کیسے ممکن ہے، جو فیکٹریاں ضابطہ اخلاق پرعمل کرسکتی ہیں انہیں کھولنے کی اجازت دی جائے جبکہ امریکا و یورپ میں بھی ان حالات میں فیکٹریاں کھلی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردی گئیں اور کورونا کی وجہ سے دیگر بیماریوں کا علاج بند بھی کردیا گیا، مراد علی شاہ بتائیں او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے کتنے لوگ مرے۔فردوس شمیم کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت بغیر سوچے سمجھے فیصلے کررہی ہے اور بعد میں واپس لے لیتی ہے، علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ غلط تھا، جس کا احساس سندھ حکومت کو ہوا۔