Apr 12, 2020 08:41 pm
views : 246
Location : Different Places
Islamabad- CAA Suffers Devastating Losses of Rs. 3.6 Billion in March
کورونا لاک ڈاؤن،سول ایوی ایشن کو یومیہ کروڑوں روپے کا خسارہ
سول ایوی ایشن کو انٹرنیشنل فلائٹس کے ایروناٹیکل چارجز کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔
کورونا وائرس سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بندش کے باعث سول ایوی ایشن کوانٹرنیشنل فلائٹس کے ایروناٹیکل چارجزکی مد میں روزانہ کی بنیاد پرکروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ نقصان ملکی وغیرملکی ایئرلائینزکی جانب سے ایروناٹیکل چارجزکی مد میں ملنے والی آمدنی میں ہوا۔
یکم تا 15 مارچ تک سی اے اے کوکل خسارہ 59 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار جب کہ 16 مارچ سے 31 مارچ تک سی اے اے کو کل 3 ارب ایک کروڑ نوے لاکھ 40 ہزارروپے خسارہ ہوا۔ یکم اپریل سے 11 اپریل تک کل خسارہ 2 ارب 76 کروڑ 67لاکھ روپے رہا۔ سی اے اے کو انٹرنیشنل فلائیٹس کی بحالی تک مزید 25 کروڑ 97 لاکھ روپے روزانہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔
اس متعلق سی اے اے کومجموعی نقصان کے حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹربلنگ کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری اورڈائریکٹرائرٹرانسپورٹ کومیل جاری کی گئی ہے۔