Apr 12, 2020 09:09 pm
views : 247
Location : Domestic places
Islamabad- Coronavirus death toll rises to 80 in Pakistan with 5080 confirmed cases
اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 180 ہوگئی ہے
ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 180 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 90 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 805 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 132 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 180ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 26 مریض صحت یاب ہوگئے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 37 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2864، سندھ 1411، بلوچستان 228، خیبر پختونخوا میں 697، آزاد کشمیر 35، اسلام آباد میں 119 اور گلگت بلتستان میں 216 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں توسیع اورنرمی سےمتعلق الگ الگ سفارشات تیار کرلی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین اور نجی و سرکاری شعبے کے ماہرین صحت لاک ڈاؤن سخت کرنے اور صنعتکار، کراچی چیمبر اور اسمال ٹریڈرز لاک ڈاؤن ختم کرنے کےلیے سندھ حکومت پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔ جس کے باعث صوبائی حکومت کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہورہا ہے کہ معیشت کو بچایا جائے یا انسانی جانیں۔
اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا گیا ہے جب کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4 علاقوں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔ ڈی سیل کیے گئے علاقوں کے تمام مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔