Apr 13, 2020 12:11 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan reports 94 deaths from coronavirus, 5415 infected cases
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا سے مزید "3 "اموات، ہلاکتیں "94 "اور متاثرہ مریضوں کی تعداد "5415 "ہو گئی
ملک میں ہونے والی "94 "ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں "34"، سندھ "31 "اور پنجاب میں "23" ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں "2"، گلگت "3 "اور اسلام آباد میں "ایک "ہلاکت ہوچکی ہے۔ملک میں اب تک کورونا کے مزید "183"کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ "41 "کیسز ایک ہلاکت جب کہ اسلام آباد میں "12 "کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "1452 "اور ہلاکتیں "31 "ہوگئی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا کے مزید "12 "کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد "131 "ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید "3 "اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کل ہلاکتوں کی تعداد "34 "ہوگئی ۔
بلوچستان میں بھی مزید "2 "نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "230 "ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان میں مزید "8 "کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد "224 "ہو گئی ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید "6 "کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد "40 "ہو گئی ہے۔