Apr 13, 2020 02:13 pm
views : 266
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus, PM Imran appeals to overseas Pakistanis for funds
اسلام آباد، وزیراعظم کی "بیرون ملک پاکستانیوں "سے کورونا فنڈ میں پیسے "جمع "کرانے کی اپیل
وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں سے "کورونا ریلیف فنڈ "میں "پیسے جمع "کرانے کی "درخواست "کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خاص اپیل کرنا چاہتا ہوں، دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کورونا کے اثرات سے "متاثر "ہورہا ہے، لاک ڈاؤن کے اثرات کی وجہ سے "غربت بڑھ "رہی ہے، چاہتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانی پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ میں "پیسے جمع "کرائیں۔
وزیراعظم نے کہا30 کروڑ آبادی والے ملک امریکا نے "2200 ارب ڈالر "کا ریلیف پیکج دیا، ہماری 22 کروڑ آبادی ہے، ہم صرف "8 ارب ڈالر "کا پیکج دے سکے، جرمنی اور جاپان نے "ایک ایک ہزار ارب ڈالر "کے ریلیف پیکجز دیئے، پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے، سارے اوورسیز پاکستانی حصہ ڈالیں۔ وزیراعظم نے کہا ٹائیگر فورس اور بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات سے کورونا کے خلاف "جہاد "میں کامیاب ہوں گے۔