Apr 13, 2020 04:32 pm
views : 238
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Dr Zafar Mirza should be removed: CJP Gulzar Ahmed
اسلام آباد، سپریم کورٹ نے حکومت کو "ڈاکٹر ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹانے "کا کہہ دیا
سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکومتی ٹیم اور اس کی کارکردگی پر "سوال "اٹھادیے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ سمجھ نہیں آ رہی "کس قسم "کی ٹیم کورونا پر کام کر رہی ہے، اعلیٰ حکومتی عہدیداران پر "سنجیدہ الزامات "ہیں، ظفر مرزا کس حد تک "شفاف "ہیں کچھ نہیں کہ سکتے جبکہ معاونین خصوصی کی پوری "فوج "ہے جن کے پاس وزراء کے اختیارات ہیں اور کئی کابینہ ارکان پر "جرائم "میں ملوث ہونے کے "مبینہ الزامات "ہیں۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کی آبزرویشن سے "نقصان "ہوگا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ریمارکس دینے میں بہت "احتیاط "برت رہے ہیں، عدالت کو حکومتی ٹیم نے صرف "اعداد و شمار "بتائے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوئی ملک کرونا سے لڑنے کے لیے "پیشگی تیار "نہیں تھا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ قانون سازی کے حوالے سے حکومت کا "کیا ارادہ" ہے، کیا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے پارلیمان قانون سازی کرے گا، کئی ممالک ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے قانون سازی کر چکے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ریاستی مشینری کو اجلاسوں کے علاوہ بھی کام کرنا ہوتے ہیں، وزیراعظم کی کابینہ "غیر موثر "ہوچکی ہے، معذرت کے ساتھ لیکن وزیراعظم نے خود کو "الگ تھلگ "رکھا ہوا ہے، کیا پارلیمنٹیرینز پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے گھبرا رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے اپنے "راستے "اختیار کیے ہوئے ہیں۔