Apr 14, 2020 01:30 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- 100 die, 5812 infected as coronavirus sweeps across Pakistan
اسلام آباد، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد "100"، مجموعی کیسز "5812 "ہوگئے
ملک میں ہونے والی "100"ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں "35"، سندھ "35 "اور پنجاب میں "24 "ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں "2"، گلگت "3 "اور اسلام آباد میں "ایک "ہلاکت ہوچکی ہے۔ملک میں اب تک کورونا کے مزید "173 "کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا کےمزید "170 "کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد "2826 "تک جا پہنچی ہے جبکہ "24 "افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کے مزید "3 "کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید "41 "کیسز سامنے آئے اور "چار "ہلاکت بھی ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "1452 "اور ہلاکتیں "35 "ہوگئی ہیں۔
بلوچستان میں صرف "ایک "شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد بلوچستان میں کیسز کی مجموعی تعداد "231 "ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں "56 "نئے کیسز اور "ایک "ہلاکت سامنے آئی۔ صوبے میں کل ہلاکتوں کی تعداد "35 "ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد "800 "ہوگئی۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مزید "12 "کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں مزید "9 "کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد "233 "ہو گئی ہے۔
گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ "155 "مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ "3 "افراد وفات پاچکے ہیں۔