Apr 14, 2020 02:31 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Karachi- Traders alliance announces to open all markets in Sindh from tomorrow
کراچی، سندھ کی تاجر تنظیموں کا کل سے کاروبار "کھولنے "کا "اعلان"، تاجر رہنماء کہتے ہیں ہم "سول نافرمانی" کی طرف "نہیں "جانا چاہتے مگر ہم "مجبور "ہیں
کراچی میں سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ، صدر انجمن تاجران سندھ جاوید شمس، صدرآل سٹی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی، صدراسمال ٹریڈز محمود حامد اور صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان سمیت دیگرتاجر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
تاجر رہنماء شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو گھروں میں بٹھانے میں "مکمل طورپرناکام "رہی، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو "لاک ڈاؤن نہیں کرفیو "لگائے، حکومت سوچ سمجھ کرفیصلہ کرے۔ گزشتہ 28 روز سے ہمارا کاروبار "بند "ہے، کراچی سے کشمورتک تاجروں کی "حالت بد تر "ہے، کسٹم ڈیمریج اوراسکولوں کی فیسوں میں "کمی "پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا۔
تاجر رہنماء عتیق میر کا کہنا تھا کہ کل سے "کاروبارکھول "دیں گے، دُکانیں کھول کر تمام "حفاظتی اقدامات "کویقینی بنائیں گے۔حکومت "گرفتار"کرنا چاہتی ہے تو گرفتاری دینے کیلئے تیارہیں، مزید لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تو چابیاں وزیراعلیٰ ہاؤس پر جمع کروائیں گے۔
تاجر رہنماء رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت ہمارے ملازمین کو "تنخواہیں "دے جب کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ خدارا اس صورتحال کو نوٹس لیں۔