Apr 14, 2020 02:43 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Islamabad- Noor ul Haq Qadri says decision on this year’s Hajj to be made by end of Ramazan
اسلام آباد، "حج "ہوگا یا نہیں؟ حتمی فیصلہ رمضان کے "آخر" میں کریں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش اورخواہش یہی ہے کہ "حج "ہوجائے، سعودی عرب کے ساتھ مل کرکئی "آپشنز"پرغورکررہے ہیں۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سننے میں آیا ہے کہ صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ "حج "کرسکیں گے جس پرنورالحق قادری نے کہا کہ حج ہوگا یا "نہیں "اس کا حتمی فیصلہ ماہ رمضان کے "آخر" میں کریں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی مساجد میں "نمازتراویح "کی ادائیگی پر"پابندی "کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لوگوں کونمازتراویح "گھروں "میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔