Apr 14, 2020 03:59 pm
views : 249
Location : State Bank Of Pakistan
Karachi- remittances will also decrease in the coming days, State Bank
کراچی، کورونا کی وجہ سے صورتحال "مسلسل بدل "رہی ہے اور بےحد "غیریقینی "ہے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک نے دوسری سہ ماہی معاشی "جائزہ رپورٹ "جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ استحکام کی کوششوں اور اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران نمایاں "بہتری "آئی، برآمدات پر مبنی مینوفیکچرنگ میں تیزی کے "آثار "دکھائی دیے اور تعمیرات کی سرگرمیاں "بڑھ "گئیں، جاری کھاتے کا خسارہ 6 سال کی پست ترین سطح پر پہنچ گیا، زر مبادلہ کے ذخائر "بڑھے "اور مہنگائی "کم "ہوئی، درآمدی بل میں کمی کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ میں "بہتری "آئی، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مالیاتی خسارہ پچھلے سال کی اسی مدت کی نسبت "قابو "میں رہا۔ معیشت میں سست روی اور درآمدات کے "سکڑاؤ "کے باوجود محاصل کی نمایاں "نمو" رہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسابقتی ایکسچینج ریٹ کی بنا پر برآمدی حجم میں ہونے والا فائدہ اجناس کی پست عالمی قیمتوں کے سبب جزوی طور پر زائل ہوگیا، معیشت کو پائیدار نمو کی راہ پر "مضبوطی "سے گامزن کرنے کے لیے "گہری ساختی اصلاحات "درکار ہوں گی، کپاس کی پیداوار میں کمی سے رواں مالی سال کی شعبہ زراعت کی کارکردگی کو "سخت نقصان پہنچنے "کا اندیشہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو "فائدہ "ہوگا، امپورٹ بل کم ہونے سے مہنگائی میں "کمی "میں مدد ملے گی، یورپ اور شمالی امریکا میں لاک ڈاؤن سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہوں گی۔