Apr 14, 2020 04:10 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- Imran Khan has to become Prime Minister mentally for national solidarity, Maryam Aurangzaib
اسلام آباد، قومی یکجہتی کے لئے عمران خان کو "ذہنی طور پروزیراعظم "بننا ہوگا، ترجمان (ن) لیگ
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے ملک کو اِس وقت قومی یکجہتی ، اتحاد اور ایک ہونے کی "ضرورت "ہے، قومی یکجہتی ، اتحاد اور وفاق کی اکائیوں کو "ساتھ "رکھنے کی ذمہ داری صرف اور صرف "وزیراعظم "کی ہے لیکن اپنے وزراء کے ذریعے دوسرے پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں کو "چور "کہنے اور "گالیاں "دینے سے قومی یکجہتی قائم "نہیں "ہو سکتی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ اِس وقت ڈاکٹرز، طبی عملے کی حفاظت ، مزدور ، دہاڑی دار اور غریب طبقہ کی "طرف "ہونا چاہیے، اس وقت ایک وژن، واضح سوچ اور پورے پاکستان کے لئے ایک حکمت عملی کی "ضرورت "ہے۔ لاک ڈاؤن کی ساتھ صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر متبادل معاشی اور ریلیف حکمتِ عملی دینا ہو گی۔