کراچی،وکلا برادری کورونا وائرس سے لڑنے والے ہیروز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ضیا اعوان
انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ضیاء احمد اعوان کا کہنا ہےکہ آج مزید ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،جوہمارے ہیروز کو ضروری حفاظتی سامان مہیا کرنے سے متعلق حکومتی غفلت ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے معاملے پر سوموٹو نوٹس لیا ہے جس میں صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل بھی شامل ہیں۔ہم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایسوسی ایشن آف نرسنگ اینڈ پیرا میڈیکس کی قانونی مدد کیلئے تیار ہیں ۔
ضیا اعوان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کورونا وائرس سے لڑنے والے ہماری بہنوں اور بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے حکومت سے اپنی پالیسی کو تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے جہاں موجودہ پالیسی کے تحت صرف قرنطینہ سہولیات اور تنہائی کے وارڈوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کے حقدار ہیں۔