Apr 15, 2020 12:00 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- Death toll rises to 113 as coronavirus infects 6146 people across Pakistan
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا سے مزید "6 اموات"، ہلاکتیں "113 "ہوگئیں، مجموعی کیسز "6146 "تک جا پہنچے
ملک میں ہونے والی "113 "ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔اب تک ملک میں کورونا کے مزید "162 "کیسز سامنے اگٓئے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید "150 "کیسز سامنے آئے ۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید "9 "کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد "140 "ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید "3 "کیسز سامنے آئے۔کیسز کی مجموعی تعداد "46 "ہوگئی ہے ۔
پنجاب میں کورونا کےمزید "289 "کیسز اور "4 "ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "2945 "ہوگئی ہے ۔
بلوچستان میں "17 "افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "248" ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں "65 "نئے کیسز اور تین اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد "38 "ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد "865 "ہوگئی۔
گلگت بلتستان میں کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد "234 "ہو گئی۔