Apr 15, 2020 07:56 pm
views : 231
Location : Sindh Assembly
Karachi- Murad Ali Shah orders to further tighten lockdown in Sindh
کراچی، آئندہ "14 "دن لاک ڈاؤن مزید "سخت "ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ اسمبلی آڈیٹیوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیسٹنگ کٹس آگئی ہیں تاہم ٹیسٹنگ کی "صلاحیت "بڑھائیں گے، 500 ٹیسٹ کر رہے ہیں تو "50 "مریض سامنے آرہے ہیں،کورونا کے بعض مریضوں کی اسپتال پہنچنے کے 24 گھنٹے میں "موت "واقع ہوگئی، بعض مریض ایسے بھی آئے کہ انہیں اسپتال "مردہ حالت "میں پہنچایا گیا، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پھیپھڑے "متاثر "ہوئے، اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کورونا کے ہی کیسز ہیں، 15 کیسز ایسے ہیں جن کی ہم نے "تدفین "کورونا کے مریضوں کی طرح کروائی جب کہ کچھ ایسی اموات بھی ہیں جو رپورٹ "نہیں "ہو رہیں، 100 کے قریب اموات ایسی ہیں جن پر کورونا کا "شبہ "ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک لاک ڈاؤن کی پالیسی "برقرار "رہے گی جب کہ ہم نے پلمبر، درزی اور ہیئر ڈریسرز کو دکانیں کھولنے سے "منع "کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہی کنسٹرکشن انڈسٹری "کھولنے "کی کیا ضرورت ہے، کوئی کنسٹرکشن سائٹ کھلی نہیں ہونی چاہیے، بلڈر کو پہلے انتظامیہ سے "اجازت "لینا ہوگی، کوئی ریسٹورنٹ کھولے گا تو اس کے خلاف بھی "کارروائی "ہوگی تاہم ہوم ڈلیوری پر ایس او پیز کو "فالو "کرنا ہو گا۔