Apr 15, 2020 07:58 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Islamabad- All provinces are free and independent in making their decisions, Firdous Ashiq Awan
اسلام آباد، تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں "آزاد "اور "خودمختار "ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں "آزاد "اور "خودمختار "ہیں، اٹھارہویں ترمیم صوبوں کے آئینی اختیارات کی "ضامن "ہے لہذا سندھ حکومت صوبے کے "حالات "کے مطابق جو "بہتر "سمجھے وہ "فیصلے "کرے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے وفاق کی طرف سے کوئی "پابندی "نہیں، پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین "ترجیح "ہے، وفاق صوبوں کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کے تمام اقدامات کو مزید "موثر "بنانے اور "تقویت "دینے میں اپنا کردار اور "ذمہ داری "ادا کرتا رہے گا جب کہ تمام اکائیوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا وزیراعظم عمران خان کا "نصب العین "ہے۔