Apr 15, 2020 08:00 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi- Gold Price has exceeded one lakh rupees
کراچی، ملکی تاریخ میں پہلی بارسونے کی فی تولہ قیمت "ایک لاکھ "روپے سے "تجاوز "کر گئی
آل کراچی صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت "31 ڈالر "کے غیر معمولی اضافے سے "1721 ڈالر "ہوگئی جس کے حساب سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت "700روپے "کے اضافے سے "ایک لاکھ "400روپے اور10گرام سونے کی قیمت "600روپے "کے اضافے سے"86076روپے "ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10روپے کے اضافے کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت "970 "روپے ہوگئی ۔واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث صرافہ مارکیٹیں "بند "ہیں ۔