لاہور، بھارت کے "نخرے اٹھانے "کی ضرورت نہیں، پی سی بی کا "دو ٹوک اعلان
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاہے کہ پڑوسی ملک کے خلاف "سیریز "نہیں ہوگی ہمیں یہ "تسلیم "کرلینا چاہیے،ہمیں اس کے بغیر ہی "گزارہ "کرنا ہوگا، ہم سیاست کو الگ رکھتے ہوئے "کرکٹ "کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ماضی میں بار بار "وعدہ خلافی "کرنے والے بھارت پر "بھروسہ "نہیں کیا جا سکتا، ہم روایتی حریف کے خلاف کسی سیریز کو ذہن میں رکھے بغیر "پلاننگ "کریں گے، اگر میچز ہو جاتے ہیں تو اچھی بات ہے، نہ ہوں تب بھی ہماری "حکمت عملی "مکمل ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں دنیا بھر کی کرکٹ "متاثر "ہوئی ہے، فی الحال کوئی مالی "مشکلات "نہیں، ابھی 2،3 سال تک "اخراجات "برداشت کر سکتے ہیں تاہم اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش سمیت ترقیاتی کاموں کا سلسلہ "روکنا "پڑے گا، ہمارے کمرشل کنٹریکٹ تقریباً "ختم "ہو چکے ہیں، نئے معاہدوں میں "آمدنی "کا سب سے بڑا ذریعہ پاکستان کی دوسرے ملکوں سے باہمی سیریز کے "میڈیا رائٹس "ہونگے۔
ایک سوال پر احسان مانی نے کہاکہ ملک کے انٹرنیشنل یا ڈومیسٹک کرکٹرز ہوں سب ہمارے "اسٹیک ہولڈر "ہیں، ممکنہ مالی مشکلات کے باوجود ہم انھیں "پہلی ترجیح "سمجھتے ہیں اور "مفادات "کا تحفظ کریں گے۔