Apr 15, 2020 08:09 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Karachi- Lockdown, Mosques have been opened for worshipers
کراچی، نمازیوں کیلئے مساجدیں "کھول" دی گئیں، اب باجماعت نمازیں ادا ہونگی
کراچی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ نماز، تراویح، اعتکاف سمیت تمام عبادات کا سلسلہ جاری رہےگا اور سماجی فاصلوں پر بھی عملدرآمد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نےبہت سی زیادتیاں کی ہیں ان کی مذمت کرتےہیں، مساجدکےکھلےرہنےمیں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے، ایک امام صاحب اب بھی حوالات میں ہے، امام کا کام مسجد میں آنے والوں کو روکنا نہیں ہوتا نماز پڑھانا ہوتا ہے، نماز،تراویح اورنماز جمعہ باجماعت ہوں گی۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اعلامیہ کی تائید و توثیق کرتاہوں، لاک ڈاؤن کااطلاق مساجدپرنہیں ہوگا تاہم سماجی فاصلےکےمتعلق ڈاکٹروں کی ہدایت پرعمل کیاجائے گا، تراویح، نماز اور دیگرعبادات کاسلسلہ جاری رہےگا۔
مساجدیں دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے ایک نمازی محمد ریحان کا کہنا تھا کہ الحمدو اللہ مسجدیں پورے انتظامات کے ساتھ کھلی ہیں، بار بار کہا جارہا ہے سماجی فاصلہ رکھیں تاہم اکثریت نماز ابھی بھی نہیں پڑھ رہی۔ اللہ کا گھر ہی نجات کا ذریعہ ہے، اللہ کا گھر بند کردینگے تو نجات کس سے مانگے گے۔
ایک اور نمازی عبدالرزاق کا کہنا تھا سماجی فاصلے کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا، مساجدیں کھلنی چاہئیں۔ بے شک اللہ تعالیٰ سارے معاملات کو بہتر کرے گا۔