Apr 16, 2020 11:30 am
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- Death toll rises to 128 as coronavirus infects 6865 people across Pakistan
ملک میں کورونا سے مزید "10"اموات، ہلاکتیں "128 "ہوگئیں، مجموعی کیسز "6865"تک جا پہنچے
ملک میں ہونے والی "128 "ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں "45" خیبر پختونخوا میں "42 "ہلاکتیز ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں "34 "، بلوچستان میں "3"، گلگت "3 "اور اسلام آباد میں "ایک "ہلاکت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا کے مزید "561کیسز "رپورٹ ہوئے ہیں ۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید "216 "کیسز سامنے آئے ہیں ،وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید "5 "کیسز سامنے آئے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید "150 "کیسز سامنے آئے اور خیبرپختونخوا میں "47 "نئے کیسز اور 4 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد "42 "ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد "912 "ہوگئی۔
بلوچستان میں مزید "33 "افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "281 "ہوگئی ۔
آزاد کشمیر "3 "نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد "46 "ہوگئی ہے ۔گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید "3 "کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد "237 "ہو گئی۔