اسلام آباد، پاکستان سمیت "76 "ترقی پذیر ممالک کو "ڈیبٹ ریلیف "دینے کا فیصلہ "خوش آئند "ہے، وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کو "لپیٹ "میں لے رکھا ہے، جہاں 20 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے وہاں عالمی معیشت بھی "بری طرح متاثر "ہوئی، تاہم کورونا سے ترقی پذیر ممالک زیادہ "مشکلات "کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے دنیا بھر میں "ایک لاکھ 30 ہزار اموات "ہو چکی، ترقی یافتہ ممالک میں بےروزگاری بڑھ رہی ہے وہیں پاکستان میں بھی غریب طبقہ دو وقت کی روٹی حاصل کرنے کیلئے "پریشانی "کا شکار ہے۔ اس صورتحال میں وزیراعظم عمران خان نے تجویز دی کہ ترقی پذیر ممالک کو قرضے کے حوالے سے "ریلیف "دیا جائے۔ اس کا بہت مثبت ردعمل آیا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی "تجویز "کی "حمایت "کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھی یہی سوچ ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے جی 20 اجلاس وزیراعظم عمران خان کے موقف کو سراہا گیا اور تنظیم نے تاریخی فیصلہ کیا کہ 76 ممالک کو ڈیبٹ ریلیف دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کیلئے منجمد کر دیئے۔