Apr 16, 2020 11:50 am
views : 220
Location : State Bank Of Pakistan
Karachi- SBP taking steps to provide practical assistance to industries, Raza Baqir
کراچی، صنعتوں کو "عملی مدد "کی فراہمی کیلئے "اقدامات "کر رہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
کارکنوں کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے متعارف کرائی گئی ری فنانس اسکیم فار پیمنٹ آف ویجز اینڈ سیلریز ٹو دی ورکرز اینڈ ایمپلائز آف بزنس کنسرنس پر 75 منٹ دورانیے پر مشتمل وڈیو کانفرنس اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے ڈائریکٹرزکے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا مستقل طور پر بینکوں سے بھی "رابطہ "رہتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بناجاسکے کہ مرکزی بینک نے جو اقدامات کیے ہیں ان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے "برق رفتاری "سے عمل درآمد "ممکن" بنایا جاسکے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے اسکیم کے "غلط استعمال "سے بچنے کیلئے مناسب اقدامات پر "روشنی "ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ رقم براہ راست تنخواداروں اور اجرت پر کام کرنے والوں کے اکاؤنٹ میں "منتقل نہیں "کی جائے گی بلکہ آجروں کے ذریعے "ادائیگی" کی جائے گی، آجرقرض دینے والے بینک کو مکمل "معلومات "فراہم کرتے ہیں اور تنخواہوں کی ادائیگی کی رقم3ماہ کیلئے 200ملین روپے تک ہے ان کو "ترجیح "دی جائے گی۔