Apr 16, 2020 02:15 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Islamabad- Nobody Dare to Open NAB Inquiries of Jahangir Tareen and Other Ministers, Maryam Aurangzaib
اسلام آباد، کسی میں جہانگیرترین اوردیگروزراء کی "نیب انکوائریاں "کھولنےکی "ہمت "نہیں،مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 10 ماہ میں "نیب نیازی گٹھ جوڑ "حمزہ شہباز کے خلاف عدالتوں میں کوئی "الزام "ثابت نہ کرسکا۔ 10ماہ ہوگئے لیکن کوئی منی لانڈرنگ یا قومی خزانے کو "نقصان "پہنچانے کا الزام بھی نہیں لگایا جا سکا۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے 10ماہ میں عدالتوں میں کچھ بھی "ثابت "نہ کرنے کے باوجود حمزہ شہباز "ناحق قید "میں ہیں۔ حمزہ شہباز کا اصل قصور نواز شریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہونا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور حکومتی وزراء کی نیب انکوائریاں "بند "پڑی ہیں لیکن کسی میں انہیں کھولنے کی "ہمت "نہیں اور اپوزیشن کے لوگوں کو محض انکوائری اور الزام پر "گرفتار "کر لیا جاتا ہے۔ عمران مافیا عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالے تو کوئی "پوچھنے "والا نہیں، حکومت میں موجود آٹا، چینی اور گیس بجلی چوری کرنے والوں کی فائلیں اور نیب کی "آنکھیں بند "ہی رہیں گی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نشانہ بننے والوں کی ناحق قید کا "ازالہ "کون کرے گا؟