Apr 16, 2020 02:33 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistani Nationals trapped in India returns
لاہور، کورونا لاک ڈاؤن، بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی "واپسی "شروع
پاکستان میں مقیم بھارتی شہریوں کی "واپسی "کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ بھارت سے واپس آنے والوں میں مسلمان ، ہندو اورسکھ پاکستانی شہری شامل ہیں۔ ہندواورسکھ "مذہبی رسومات "کی ادائیگی کیلئے بھارت گئے تھے تاہم زیادہ ترافراداپنے رشتہ داروں سے "ملنے" گئے ہوئے تھے۔
بھارت میں پھنسے دیگرپاکستانی بھی جلد "واپس "لوٹ آئیں گے۔ بھارت سے واپس آنیوالے زیادہ ترشہری سندھ کے رہنے والے ہیں۔ بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ وطن واپسی پر"خوش "ہیں اوراس کے لئے پاکستان اوربھارت دونوں حکومتوں کے "شکرگزار"ہیں۔
چندروزپہلے بھارت سے واپس آنے والے پانچ پاکستانیوں میں سے "تین "میں کورونا وائرس کی "تشخیص "ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں اس وقت س وقت پاکستان میں "105 "کشمیری طلبا سمیت "205 "بھارتی شہری مقیم ہیں اوروہ واپس اپنے ملک جانے کے لئے "پریشان "ہیں تاہم بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ابھی تک انہیں کوئی "مثبت جواب "نہیں مل سکا ہے۔