Apr 16, 2020 04:22 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- PM unhappy with the performance of some ministers and advisers
اسلام آباد، وزیر اعظم کچھ وزرا اور مشیروں کی کارکردگی سے "ناخوش "، "بڑا فیصلہ "کرلیا
وزیر
اعظم عمران خان کچھ وزرااورمشیروں کی کارکردگی سے "غیرمطمئن "ہیں ، اس
سلسلے میں عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جاننے کا "فیصلہ "کرلیا
اوروزرا کو وزارتوں کی کارکردگی رپورٹس "جمع "کرانے کی "ہدایت "کردی ہے۔
وزیراعظم
نے ہدایت کی کہ کس وزیر کی کیا کارکردگی رہی؟ آگاہ کیا جائے جبکہ کس
وزیرنےوزارت میں کتنا وقت گزارا؟کتنے اجلاس؟ کیا فیصلے ہوئے؟ اس بارے میں
"رپورٹ طلب "کرلی ہے۔
وفاقی وزرا،وزرائےمملکت اورمشیروں سےکارکردگی
رپورٹ "مانگی "گئی جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزراسےمستقبل میں منصوبہ بندی کی
تفصیل بھی "طلب "کی اور کہا کئی وزارتوں اوران کے ماتحت محکموں کی
کارکردگی "تسلی بخش "نہیں۔
وفاقی وزیراپنی وزارت کےمستقبل کی منصوبہ
بندی پرمشتمل پلان وزیراعظم آفس "بھجوائیں "گے ، جس کے بعد وزیراعظم
کارکردگی رپورٹس کی بنیاد پر وزرا کے مستقبل کے بارے میں "فیصلے "کریں گے۔