Apr 16, 2020 04:28 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Karachi- Corona virus life-threatening epidemic, fear of the world
کراچی،کورونا وائرس کی "جان ليوا وبا"،دنيا بھرميں "خوف "کی فضا، پاکستان کا "اٹھارہواں نمبر
کورونا وائرس کي جان ليوا وبا،دنيا بھرميں خوف کی "فضا"، خوف کی شرح ميں پاکستان کا "اٹھارہواں نمبر"،گيلپ سروے پاکستان نے صورتحال "قدرے واضح "کردی۔گيلپ پاکستان کے ايکزيکٹو ڈائريکٹربلال گيلانی نے بتايا کہ پاکستانيوں کي اکثريت کورونا وائرس کے معاملہ ميں "سنجيدہ "ہے تاہم ايک بڑی تعداد اُن لوگوں کی بھی ہے جو"احتياط "نہيں کررہے۔
سروے کے مطابق ارسٹھ فیصد پاکستانی حکومت کے لاک ڈاون کے فیصلے کی "حمایت "کرتے ہیں جبکہ "تئیس فیصد" اس فیصلے کے خلاف ہیں جس میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔
مگر سب سے تشوشناک مسئلہ ہے "بےروزگاری"، بلال لاکھانی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے باعث ملک کی بڑی تعداد بےروزگاری کے "دلدل "میں "دھنس "گئی ہے۔جس سے نکلنا "مشکل "نظر آتا ہے۔
گیلپ سروے ميں يہ بھی سامنے آيا ہے کہ ہر چار میں سے تین پاکستانی حکومت پاکستان کی کارکردگی سے "مطمئن "ہيں۔ "سینتیس فیصد "پاکستانیوں نے حکومتی اقدامات پر "تحفظات "کا اظہارکیا ہے۔ سروے میں شریک "چھبيس "فيصد لوگوں نے بتایا کہ وہ کوروناوائرس سے بچنے کیلئے میڈیکل "ماسک "استعمال کر رہے ہیں اور دس فيصد "ہينڈ سينيٹائزر" کا استعمال کررہے ہيں جبکہ ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ وائرس بیرون ملک کی "سازش "ہے۔