Apr 17, 2020 03:15 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- Death toll rises to 137 as coronavirus infects 7261 people across Pakistan
اسلام آباد، ملک میں کورونا سے مزید "3 اموات"، کل ہلاکتیں "137 "اور کیسز "7261 "ہوگئے
ملک میں ہونے والی "137 "ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں "47 "اور خیبرپختونخوا میں "45 "ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں "36 "، بلوچستان میں "5 "، گلگت "3 "اور اسلام آباد میں "ایک "ہلاکت ہوچکی ہے۔ملک میں اب تک کورونا کے مزید "243 "کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
سندھ میں "209 "کیسز اور "2 "ہلاکتیں، پنجاب "25 "کیسز "ایک "ہلاکت اور اسلام آباد سے "9 "کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید "9 کیسز "سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد "154 "ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کورونا کے مزید "25 "کیسز اور "2 "اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "305 "ہوگئی ہے ۔خیبرپختونخوا میں "81 "نئے کیسز اور "3" اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد "45 "ہوگئی ۔گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید "8 "کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد "245 "ہو گئی۔