Apr 17, 2020 03:38 pm
views : 223
Location : different areas
Karachi- Curfew like lockdown in City across Sindh
کراچی، سندھ بھر سمیت کراچی میں "کرفیو جیسا لاک ڈاؤن"، اعلیٰ افسران کی قیادت میں سڑکوں پر پولیس کا "گشت" اور جگہ جگہ "ناکہ بندی "کی گئی
سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک "مکمل لاک ڈاؤن "کیا گیا۔ اعلیٰ افسران کی قیادت میں سڑکوں پر پولیس کا "گشت "جاری رہا اور جگہ جگہ "ناکہ بندی "کی گئی۔ لاک ڈاؤن سے "مستثنیٰ "دکانوں کو بھی "بند "کروادیا گیا ۔ مساجد اور مدارس میں جمعے کے اجتماعات پر "پابندی "رہی اور باہر فوج، رینجرز اور پولیس کے جوان "تعینات "رہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس مشتاق مہر کو "ہدایت "کی تھی کہ وہ دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کو "یقینی "بنانے کیلئے تمام تر "ضروری اقدامات "کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مفتی منیب الرحمن کی زیر قیادت علماکے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ سندھ میں جمعے کو 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، علمائے کرام کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تعاون کی ہرممکن "یقین دہانی "کرائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کوروناوائرس پر قابو پانے کیلئے غیر مشروط تعاون پر علمائے کرام کا "شکریہ "ادا کیا۔