Apr 17, 2020 04:00 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Cabinet approves ordinance for construction industry
اسلام آباد، ذخیرہ اندوزوں کو "سزا "اور کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے آرڈیننسز کی منظوری
وفاقی کابینہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے "آرڈیننس "کی "منظوری "دیدی ہے جب کہ سیمنٹ اور اسٹیل کے علاوہ بلڈنگ مٹیریل پر "ود ہولڈنگ ٹیکس "بھی "لاگو "نہیں ہوگا، آرڈیننس کےتحت کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں پر 90 فیصد تک "ٹیکس کی چھوٹ "ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف "سخت سزاوؤں "پر مشتمل آرڈیننس کی "منظوری "بھی دیدی ہے، آرڈیننس کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث ادارے کے ملازمین کے بجائے "مالک "کے خلاف "کارروائی "ہوگی جب کہ 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد بطور "جرمانہ عائد "کیا جائے گا۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف منظور آرڈیننس کے تحت ڈپٹی کمشنر کو "بغیر وارنٹ کے گرفتاری "کا "اختیار "حاصل ہوگا جب کہ آرڈیننس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں ہوگا۔