Apr 18, 2020 12:15 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- Death toll rises to 144 as coronavirus infects 7500 people across Pakistan
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا سے مزید "6 "اموات کے بعد مجموعی ہلاکتیں "144 "اور کیسز کی تعداد "ساڑھے سات ہزار " سے تجاوز کرگئی
ملک میں ہونے والی "144 "ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ "50 "ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں "47 "، پنجاب "37 "، بلوچستان "5 "، گلگت "3 "اور اسلام آباد میں "ایک "ہلاکت ہوچکی ہے۔ملک میں اب تک کورونا کے مزید "100کیسز "رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کے پی سے کورونا کے اب تک مزید "84 "کیسز سامنے آئے ہیں ۔صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز "1077" ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد "50 "ہوگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید "9 "کیسز سامنے آئے ۔نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد "163" ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید "209 "کیسز سامنے آئے ۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید "115 "کیسز آئے۔صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "3391 "ہوگئی۔
بلوچستان میں کورونا کے مزید "46کیسز "رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "351" ہوگئی ۔گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید "5 "کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد "250" ہو گئی۔آزاد کشمیر میں "2 "نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد "48"ہوگئی ہے ۔