Apr 18, 2020 12:55 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- PM fighting war both against Corona and hunger, Firdous Aashiq Awan
اسلام آباد، وزیر اعظم کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف "جنگ "لڑرہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
معاون
خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
اپنے بیان میں کہا کہ بلاجواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر "افسوس "ہی
کیاجاسکتاہے، وزیراعظم نے مستحق افراد، مزدورں، محنت کشوں کیلئے بڑا "پیکج
"دیا، پنجاب نے ڈاکٹرز،نرسوں ، طبی عملے کو "اضافی "تنخواہ دینے کا "اعلان
"کیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے1کروڑ 20 لاکھ
غریبوں کو 12000روپے فی کس امداد دی ، 144 ارب روپےغریبوں میں "تقسیم
"کئےجارہے ہیں،9 اپریل سے لیکر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار
خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے "تقسیم "کیے جاچکے ہیں، تنقید
کرنے والے پہلے "حقائق "جانیں اور پھر بولیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ
کورونا کیخلاف سرکاری ملازم، ڈاکٹرکی موت پرپنجاب نے "شہدا پیکج "دینے کا
اعلان کیا، گریڈ1سے16 تک کے خاندانوں کیلئے 40 لاکھ روپے اور گریڈ 17 سے
اوپر کے خاندانوں کیلئے 80 لاکھ کی "امداد "شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ
سیاست کےبجائے صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل "مشن "ہے، عمران خان
کورونا اور بھوک دونوں کےخلاف "جنگ "لڑرہےہیں، اس جنگ میں سب ان کا ساتھ
دیں کیونکہ یہ "وقت سیاست "کانہیں۔