Apr 18, 2020 04:00 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- everyone knows the performance of Sindh Government and Federal Government, Shree Rehman
کراچی، پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن پر بھی وائرس بڑھ رہا ہے، شیری رحمٰن
شیری رحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن ہونے پر بھی کورونا وائرس بڑھتا جارہا ہے، یہ بات سب کو معلوم ہے کہ وائرس مزید بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کا مقصد ایک ہونا چاہیے تھا، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کی کارکردگی سب کو معلوم ہے۔
شیری رحمن نے بتایا کہ اب تک کورونا کا علاج بس سماجی دوری ہے، ہم سب کو ویکسین بننے تک سماجی دوری اختیار کرنی ہوگی۔
پی پی پی کی سینئر رہنما نے کہا کہ ابھی تو بس وقت ہے کہ ایک ہو کر قوم کے لیے سوچیں۔