Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 18, 2020 04:10 pm views : 232

Location : Domestic Place

Karachi- Sindh government has decided to allow small businessmen in the province conditional on the business
  • Urdu

کراچی، سندھ حکومت کا چھوٹے تاجروں کو کاروبار کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں صوبے کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کاروباری سرگرمیوں پر لاک ڈاؤن کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے تمام چھوٹے تاجروں کو محصولات کی مد میں آسانیاں دیں گے، صوبائی محصولات کی وصولی میں درجہ بندی کے اعتبار سے مراعات دی جائے گی۔ چھوٹے تاجروں کو آسان شرائط پر قرضے دلانے کے لیے بھی وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔
وزیراعلٰی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاجر وفد نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہم گھروں میں بند ہیں وزیرعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مثبت ملاقات ہوئی اور انہوں نے اچھے انداز میں یقین دہانی کرائی، انہوں نے آن لائن کاروبار کی بات کی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیر تک ضابطہ کار دے دیئے جائیں گے، امید ہے جلد کراچی میں مارکیٹیں کھلیں گی۔
ملاقات میں کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، جس کے تحت چھوٹے تاجر ہوم ڈلیوری سروس کے تحت کام کرسکیں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ ہفتے کے دن بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس سیکٹر کی دکانیں کھلیں گی، جس دن کپڑے کی دکانیں کھلیں اسی دن درزی اور ان سے منسلک دکانیں کھلیں گی، اسی طرح جس دن اے سی کی دکانیں کُھلیں گی اسی دن الیکٹریشنز اور اے سی لگانے والوں کی دکانیں بھی کھلیں گی۔ انہوں نے صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کردی، جس میں سعید غنی، ناصر شاہ اور امتیاز شیخ شامل ہوں گے۔

Recent News

Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved