Apr 18, 2020 04:40 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Multan- Doctors are fighting Corona, risking their lives, Shah Mehmood
ملتان، ڈاکٹرز جان خطرے میں ڈال کر کورونا کا مقابلہ کررہے ہیں، وزیر خارجہ
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی معلومات حاصل کی ہےاور ایک ایپ بھی لانچ کی گئی ہے جس سے وزارت کے تمام افسران اور مختلف ممالک کے سفارت کار اب براہ راست مجھ سے رابطے میں ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پوری دنیا خطرے میں ہےاور ہم سب کی معیشت دباؤ میں ہے۔ دیہاڑی دار طبقہ کی مشکلات کے لیے تاریخی پیکج دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو حقدار ہے اس کو یہ رقم مل رہی ہےاور سیاست سےبالاتر ہو کر رقم دی جارہی ہے۔ ایک صوبے سے شکایت آئی کہ 12ہزار میں سے ایک ہزار کاٹ کے دیے جا رہے تھے۔ خدارا ایسا نا کریں میں اپیل کروں گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں اب تک ایک لاکھ 38 ہزار خاندان کو ایک ارب 28 کروڑ روپے بانٹے گئے ہیں۔