Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 19, 2020 03:01 pm views : 213

Location : Different Places

Islamabad- PIA to bring back around 6,000 stranded Pakistanis
  • Urdu

اسلام آباد، جرمنی، آسٹریلیا، کوریا سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں

قومی ایئر لائن نے جرمنی، آسٹریلیا اور کوریا میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آسٹریلیا اور کوریا کے شہر سیئول کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، جرمنی کے لیے بھی خصوصی پرواز آپریٹ کی جائے گی۔
پی آئی اے کی خصوصی پروازیں 23، 24 اور 25 اپریل کے درمیان اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 8962 اسلام آباد سے میلبرن کے لیے روانہ ہوگی، جو آسٹریلیا میں محصور 200 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر پاکستان آئے گی۔
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے لیے خصوصی پرواز پی کے 8749 بھجوائی جائے گی جو جرمنی محصور 2500 سے زائد ہم وطنوں کو فرینکفرٹ سے واپس لے کر اسلام آباد آئے گی۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز ساؤتھ کوریا کے شہر سیئول سے 200 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی،
ذرایع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پرواز کا شیڈول جاری کیا جائے گا، دریں اثنا، ایئر لائن نے آسٹریلیا، سیئول اور جرمنی کے لیے پلاننگ شروع کر دی ہے، ان پروازوں کے لیے پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی۔
ادھر امریکا میں پھنسے 750 پاکستانیوں کو وطن واپس لے جانے کی اجازت مل گئی ہے، ذرایع کے مطابق امریکی حکام نے ان پاکستانیوں کو واپس لے جانے کے لیے خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ متعدد ایئر لائنز کے ذریعے پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کے امکانات پر غور کر رہا ہے، قطر ایئر ویز کے ساتھ بھی خصوصی پرواز کے لیے بات چیت جاری ہے۔
دوسری طرف پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن بھی جاری ہے، خصوصی پرواز 300 سے زائد کینیڈین شہری اور مسافروں کو لے کر ٹورنٹو روانہ ہو چکی ہے، پرواز کی روانگی سے قبل تمام مسافروں کو مکمل سینیٹائز کیا گیا، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو ماسک بھی فراہم کیے گئے۔

Recent News

Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved