Apr 19, 2020 12:00 am
views : 233
Location : Domestic place
Islamabad- Pakistan now able to produce masks, protective clothing: Fawad Chaudhry
اسلام آباد، ہم آج سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں،فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ہم آج سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کے حتمی ٹرائلز ہو رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آج سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں،ہمیں پاکستانی اداروں اور پروفیشنلز پر فخر ہونا چاہیے، ماسک ہم اپنے بنا رہے ہیں،این 95 ماسک بنانے کے بہت قریب ہیں، ڈاکٹرز کے دستانے، ڈاکٹرز کے لباس ہم نے اپنے بنائے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ صرف چند ہفتے پہلےتک ہم صرف امپورٹ کر رہے تھے،مایوس گروپ جو کہتا ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے یہ کامیابیاں ان کو بتانے کے لیے کافی ہیں۔