کراچی،جے ڈی سی کاراشن کی تقسیم کیلئے گرینڈ آپریشن جاری
کورونا وائرس کے وبائی صورتحال میں فلاحی ادارے جے ڈی سی کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے جبکہ فلاحی ادارے جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کاکہنا ہےکہ بلوچستان کے مخلتلف علاقوں سمیت ملک بھر میں غریب اور مستحق افراد کی امداد کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
ظرف عباس نے بتایا کہ ہمیں جگہ کی کمی کا سامناہے جبکہ شہر بھر سے مساجد ،امام بارگاہوں ،گرجھاگھروں اور مندروں سے لوگ آرہےہیں اور انہیں راشن دیا جا رہا ہے۔
جے ڈی سی کے سربراہ کامزید کہنا تھا کہ روزانہ چار سو کے قریب گاڑیوں کے ذریعے راشن کے تیس ہزار پیکٹ مستحق افرادتک پہنچائے جا رہے ہیں۔