Apr 19, 2020 09:07 pm
views : 225
Location : Different Places
Islamabad- Confirmed coronavirus cases in Pakistan soar to 7,993
کراچی،ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 ہو گئی، 159 افراد جاں بحق
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی جب کہ 159 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7993 ہوگئی۔
طبی عملے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7847 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 98 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 1868 افراد اس موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کرونا وائرس سے سندھ میں مزید آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے،صوبے میں وائرس سے اموات کی تعداد 56 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 19 مارچ سے اب تک سب سے زیادہ اموات آج ہوئیں،24گھنٹے کے دوران کرونا کے 182 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3649 مریض ہیں، خیبر پختونخوا 1137، بلوچستان 376، اسلام آباد میں 171جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔