راولپنڈی، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک،جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے مغرب میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے "حملہ "کیا جس پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے حملے کا "موثر جواب "دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جوابی حملے میں "5 دہشت گرد ہلاک "ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی "شہید "اور3 جوان زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر "سرچ آپریشن "شروع کردیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 43 سالہ شہید حوالدار اکبر حسین کا تعلق تحصیل دیر کوٹ ضلع باغ سے تھا، شہید اہلکار نے پسماندگان میں "بیوہ"، "2 بیٹے "اور "2 بیٹیاں "چھوڑی ہیں ۔