Apr 20, 2020 12:00 pm
views : 249
Location : different areas
Swat- Corona Virus Situation, Radio Clinic begins in valley
سوات، کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہی کیلئے جنت نذیر وادی میں "ریڈیو کلینک "کا آغاز
جنت نذیر سوات مقامی اور بین الاقوامی "سیاحت "کیلئے مقبولیت رکھنے کے ساتھ ساتھ طالبان کی "سرگرمیوں "کی وجہ سے بھی "مشہور "ہے۔
سوات کے مکین اپنی سرزمین کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان سے بھی "محبت "رکھتے ہیں۔ سوات کے رہنے والی ہر مشکل وقت میں اپنے "اتحاد "کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس وقت جب کہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی "کورونا "کی وباء سے دوچار ہے سوات کے ایف ایم ریڈیو سے ایک براہ راست "ریڈیو کلینک "کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس لائیو ریڈیو کلینک کا مقصد علاقے میں رہنے والے لوگوں کو "کورونا وائرس "سے بچاؤ کی "حکمت عملی "سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ لائیو ریڈیو کلینک شروع کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے ایف ایم 98 کے اسٹیشن منیجر نے اسکائپ انٹرویو میں بتایا کہ اس ریڈیو کلینک کا آغاز "16 مارچ "کو کیا گیا، شروع کے ایک ہفتے میں "مستفید "ہونے والوں کی تعداد "50 "تھی جو اب بڑھ کر "300 "سے تجاوز کرگئی ہے۔ لائیو ریڈیو کلینک کے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے اسٹیشن منیجر نے مزید بتایا کہ اس ریڈیو اسٹیشن کو 8 سے 10 والنٹیئرز"چلارہے ہیں جو ایک لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنا کھانا بھی ریڈیو اسٹیشن پر تیار کرتے ہیں تاکہ مریضوں اور کورونا سے بچاؤ کی "معلومات "لینے والوں کو زیادہ سے زیادہ "وقت "دے سکیں۔ پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی اس قسم کے ریڈیو کا آغاز ہونا چاہیئے۔