Apr 20, 2020 02:38 pm
views : 225
Location : different areas
Islamabad- Death toll rises to 176 as coronavirus infects 8519 people across Pakistan
اسلام
آباد، پاکستان میں ہولناک دن، کورونا سے مزید "14"افراد جاں بحق، ہلاکتیں
"176"اور مریضوں کی تعداد "ساڑھے آٹھ ہزار "سے تجاوز کرگئی
ملک میں مزید "14"افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد "176"تک جاپہنچی ہے جس میں سے خیبرپختونخوا میں "60"، سندھ میں "56"، پنجاب میں "41"، بلوچستان میں "5 "، گلگت میں "3 "اور اسلام آباد میں "2 "افراد کا انتقال ہوا ہے۔ملک میں کورونا کے مزید "670کیسز "رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد "8519 "ہوگئی۔
پنجاب میں مزید "4 "افراد کورونا کا شکار ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد "41 "تک جاپہنچی ہے جبکہ مزید "357 "کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد "3822 "ہوگئی۔صوبہ سندھ میں مزید "8 "افراد مہلک وائرس کے باعث "جان "کی بازی "ہارگئے "ہیں ۔ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد "56 "ہو گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے "62 "نئے کیسز کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد "1137 "ہوگئی۔ بلوچستان میں مزید "56 "نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 432 ہوگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 171 ہو گئی ہے ۔
گلگت بلتستان میں مزید 6 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 263 ہو گئی ۔آزاد کشمیر میں بھی ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 49 ہوگئی۔